Advertisements
Advertisements

Advertisements
Poet: Ujala Shaikh
یوں ہی تووہ ہم سے ملے نہیں تھے
ہائےوہ وقت جو ہم جیئے نہیں تھے
رکی تھی بات یا پھرکچھ بات چل رہی تھی
نہ وہ بولے، اور بولے تو ہم بھی نہیں تھے
منزلوں کی دوڑ میں ہاں راستے بدل بیٹھے پر
نہ وہ پہنچے، اور پہنچے تو ہم بھی نہیں تھے
ہوئے جدا تو انا کوسر پہ اٹھائے اپنے
نہ وہ روئے، اور روئے تو ہم بھی نہیں تھے
ہوائوں نے تو رخ بدل لیا پھر بھی
نہ وہ لوٹے، اور لوٹے تو ہم بھی نہیں تھے
اب کے وہ اجنبی بن بیٹھے مگر
نہ وہ بھولے، اور بھولے تو ہم بھی نہیں تھے
یوں تو کہنے کو ہے آپ بیتی بہت
نہ وہ بولے، اور بولے تو ہم بھی نہیں تھے
انا پرست تھے دونو جدا ہوئے ہیں تبھی
نہ وہ سمجھے، اور سمجھے تو ہم بھی نہیں تھے
سنواب یہ بات فضول ہے جاناں
نہ وہ بدلے، اور بدلے تو ہم بھی نہیں تھے