نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ

naimal khawar nikkah
Advertisements
naimal khawar nikkah

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی تھی اور اس سے قبل اُن کی شادی کی خبروں کے ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ نیمل خاور خان شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں لیکن نیمل خاور خان کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

Advertisements

گزشتہ روز انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔

نیمل خاور خان نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب نے میرے اور حمزہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دُعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میری شادی خیر خیریت سے ہو گئی ہے اب میں اپنے مداحوں سے ایک اعلان کرنا چاہتی ہوں۔

Advertisements

انہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں اور اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا۔ میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی‘۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ’برائے مہربانی غلط اور سنسنی خیز خبریں نہ پھیلائیں۔‘

Naimal khawar weds hamza ali abbasi