شیریں مزاری کا پریانکا چوپڑا سے یونیسف کی خیرسگالی سفیرکاعہدہ واپس لینےکامطالبہ

priyanka chopra unicef war lover Celebrities attend CHANEL Dinner Celebrating Our Majestic Oceans, A Benefit For NRDC at home of Kelly & Ron Meyer in Malibu Featuring: Priyanka Chopra Where: Malibu, California, United States When: 03 Jun 2018 Credit: Brian To/WENN.com (Newscom TagID: wennphotossix862367.jpg) [Photo via Newscom]
Advertisements
prianka chopra pakistani girl war

شیریں مزاری نے خط میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے، پریانکا چوپڑا ان اقدامات اوربھارتی وزیردفاع کی جوہری دھمکیوں کوکھلے عام سپورٹ کررہی ہیں ۔خط میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا پریانکا چوپڑہ کے بیانات سےاقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیرکا عہدہ مذاق بن کررہ گیا ہے،انہیں فوری طورپراس عہدے سے ہٹایا جائے۔

Advertisements

شیریں مزاری نے کہا مودی حکومت کی پالیسی نسل کشی،قتل عام،فاشزم کی نازی ڈاکٹرین ہے، ان کی حمایت میں پریانکا کے بیانات اقوام متحدہ کی امن اورخیرسگالی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ خط میں اقوام متحدہ کی گڈ ول سفیر پریانکاچوپڑا کی ساکھ پر سوالات اٹھاتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق نے کہا اقوام متحدہ کی گڈول سفیرایٹمی جنگ کی حامی ہیں، پریانکا چوپڑاامن سےزیادہ جنگ کاپیغام دےرہی ہیں، ان کارویہ جانبدارہے، اور یہ رویہ اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالات اٹھاتاہے۔

Advertisements

یاد رہے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل سوال پوچھنے پر پاکستانی لڑکی کو جھاڑ پلادی تھی۔ پاکستانی خاتون کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر غصے میں آنے پر بولی وڈ اداکارہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور آن لائن یونیسیف سے مطالبہ کیا گیا کہ ان سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے۔

Advertisements